امریکہ اور سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ میں ایران کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے خطے میں استحکام کے لئے انسداددہشت گردی کی مشترکہ کاوشیں کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔
جمعہ کو امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے اپنے سعودی ہم منصب اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ گفتگو کے دوران دونوں شخصیات نے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں نمایاں ترین موضوع خطے میں ایرانی کردار کا سامنا تھا۔
style="font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq', 'Nafees nastaleeq', 'Nafees Web Naskh', Helvetica, sans-serif;">اس کے علاوہ بات چیت میں علاقائی،بین الاقوامی اور عسکری معاملات کے حوالے سے مملکت اور خلیجی ممالک کے ساتھ تعاون کی توسیع کا امکان بھی زیر بحث آیا۔ دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع نے خطے میں استحکام کو مضبوط کرنے کے لیے انسداد دہشت گردی کی مشترکہ کوششوں پر روشنی ڈالی۔
اس کے ساتھ ساتھ انتہا پسندی کا سامنا کرنے کے لیے امریکی اور خلیجی کوششوں میں کوآرڈینیشن پیدا کرنے اور خطے میں ایران کے اس کردار کا سامنا کرنے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال ہوا جس کے نتیجے میں خطے کے حالات میں بگاڑ آیا ہے۔